پاک چین راہداری منصوبہ حکومت کی اولین ترجیح ہے وزیراعظم
منصوبے پر کام کرنے والی کمپنیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے، وزیر اعظم
وزیراعظم عمران خان نے سی پیک کو حکومت کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ راہداری منصوبہ پورے خطے میں مواقع کے دروازے کھولے گا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چینی سفیر کی قیادت میں سی پیک پر کام کرنے والی 15 کمپنیوں کے نمائندوں نے ملاقات کی۔ چینی سفیر نے عمران خان کو چینی صدر اور وزیراعظم کا نیک خواہشات کا پیغام دیا کہ چینی قیادت وزیراعظم عمران خان کے دورۂ چین کی منتظرہے۔
چینی سفیر نے چینی کمپنیوں اور کاروباری افراد کو سہولیات فراہم کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی سماجی ترقی میں شراکت داری جاری رکھیں گے۔
اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاک چین راہداری منصوبہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، سی پیک منصوبہ دونوں ممالک کی دوستی کا مظہر ہے اور اس منصوبے سے پورے خطے میں مواقع کے دروازے کھلیں گے
وزیراعظم نے منصوبے پر کام کرنے والی کمپنیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی یقین دہانی بھی کرائی۔