امام کعبہ شیخ عبداللہ عواد الجھنی پاکستان پہنچ گئے

وفاقی وزیربرائے مذہبی امور نورالحق قادری اور ممتاز عالم دین طاہر اشرفی نے امام کعبہ کا استقبال کیا۔


ویب ڈیسک April 11, 2019
امام کعبہ کو سخت سیکیورٹی حصار میں ایئرپورٹ سے اسلام آباد روانہ کردیا گیا۔ فوٹو:فائل

ISLAMABAD: امام کعبہ شیخ عبداللہ عواد الجھنی سعودی ایئرلائن ایس وی 886 کے ذریعے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق امام کعبہ شیخ عبداللہ عواد الجھنی پاکستان پہنچ گئے ہیں، عبداللہ عواد سعودی ایئرلائن ایس وی 886 کے ذریعے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے۔

امام کعبہ کا استقبال وفاقی وزیربرائے مذہبی امور نورالحق قادری اور ممتاز عالم دین طاہر اشرفی نے کیا، جس کے بعد سخت سیکیورٹی حصار میں امام کعبہ کو اسلام آباد روانہ کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔