پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نے اسکول کی اراضی پر قبضہ کرلیا

ایم پی اے ندیم بارا نے اسکول کی پانچ کنال ایک مرلہ اراضی پر قبضہ کر رکھا ہے


ویب ڈیسک April 11, 2019
ایم پی اے ندیم بارا نے اسکول کی پانچ کنال ایک مرلہ اراضی پر قبضہ کر رکھا ہے، فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی ندیم بارا بھی قبضہ گروپوں کی فہرست میں شامل ہوگئے، ایم پی اے نے کینال ویو کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی میں اسکول کے لیے مختص اراضی پر قبضہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب کو موصول ہونے والی رپورٹ میں قبضہ کی کہانی منظر عام پر آگئی جس کے مطابق ایم پی اے ندیم بارا نے اسکول کی پانچ کنال ایک مرلہ اراضی پر قبضہ کر رکھا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ندیم بارا کے علاوہ کینال ویو سوسائٹی کی دیگر 131 کنال اراضی بھی قبضہ گروپوں کے پاس ہے، کینال ویو میں قبرستان اور پلے گراؤنڈ کی اراضی پر بھی قبضہ مافیا کا راج یے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ کی روشنی میں قبضہ مافیا نے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی ندیم بارا سمیت دیگر گروپوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں