جمڑاؤ کینال میں شگاف پڑگیا تیار فصل زیرآب
جھڈو سامارو روڈ بھی پانی میں ڈوب گیا، مسافروں کو آمدورفت میں پریشانی
FAISALABAD:
واٹر سپلائی جھڈو کے تالابوں کے قریب 124 میل موری پر جمڑاؤ کینال میں 5 فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے گوٹھ چوہدری یعقوب، ریباری گوٹھ اور کئی ایکڑ پر کھڑی تیار فصل زیرآب آگئی۔
جبکہ جھڈو سامارو روڈ کا کچھ حصہ بھی پانی میں ڈوب گیا جس کی وجہ سے عوام کو آمدورفت میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ دیہات کے زیرآب آنے سے بھی علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
اس موقع پر محکمہ آب پاشی اور ٹاؤن کمیٹی جھڈو کا عملہ اپنی ڈیوٹیوں سے غائب ہوگیا۔ آخری اطلاعات آنے تک محکمہ آبپاشی کے افسران نے صورتحال کا کوئی نوٹس نہیں لیا۔