قومی شاہراہ پر وین میں آگ لگ گئی ٹائر برسٹ
بروقت کارروائی سے مسافر محفوظ ،گاڑی بھٹ شاہ پولیس نے تحویل میں لے لی
کھنڈو قومی شاہراہ پر حیدر آباد سے نوابشاہ جانیوالی مسافر وین میں اچانک آگ لگ گئی جس سے وین کے پیچھے والے ٹائر برسٹ ہو گئے۔
موٹر وے پولیس نے بلا تاخیر وین میں موجود مسافروں کو گاڑی سے اتار کر دوسری گاڑیوں میں روانہ کیا، وین کا پیچھے والا حصہ کافی جھلس گیا، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ڈرائیور کا کہنا تھا کہ آگ کی تپش سے ٹائروں میں آگ لگی اور وین کے نیچے حصے کو نقصان پہنچا۔ موٹر وے پولیس کے افسر جمشید راجپوت نے بتایا کہ اگر ایک منٹ کی بھی دیر ہوتی تو بہت زیادہ نقصان ہوتا لیکن ہم نے فی الفور ڈرائیور کو وین روکنے کا کہااور ریسکیو آپریشن کیا۔ بھٹ شاہ پولیس نے وین کو اپنی تحویل میں لے لیا۔