لاہورمیں ایک اورحوا کی بیٹی ظلم کا شکار سسرالیوں نے تشدد کے بعد سرکے بال مونڈ دیئے

واقعہ کا مقدمہ مقدس کے سسر، ساس اورجیٹھ کے خلاف درج کرلیا ہے، پولیس


ویب ڈیسک April 12, 2019
 متاثرہ خاتون اوراس کے والدین نے وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے: فوٹو: فائل

TAIPEI: گڑھی شاہو میں سسرالیوں نے بہو پرتشدد کے بعد سر کے بال مونڈ دئیے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہورمیں ایک اورحوا کی بیٹی پرظلم وستم کے پہاڑتوڑدیئے گئے۔ گڑھی شاہوکی رہائشی متاثرہ خاتون مقدس کی شادی دو سال قبل شمالی چھاونی کے رہائشی اعظم سے ہوئی، جس کی ایک بیٹی ہے۔ مقدس کے مطابق اس کے شوہر کے بیرون ملک ہونے کے باعث سسرالیوں نے دو سال تک تشدد کا نشانہ بنایا اوروالدین سے بھی ملنے نہ دیا۔

متاثرہ مقدس نے کہا کہ اس کے دوماہ قبل سرکے بال مونڈ دیئے گئے، موقع ملنے پروہاں سے بھاگ کر والدین کے پاس پہنچی۔ متاثرہ خاتون اوراس کے والدین نے وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

دوسری جانب شمالی چھاونی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ مقدس کے سسر، ساس اورجیٹھ کے خلاف درج کرلیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔