حکومت نیشنل ایکشن پلان پرمن وعن عمل کرنے میں ناکام رہی آصف زرداری

حکومت دہشت گردوں اورمنصوبہ سازوں کوقانون کی گرفت میں لائے، زرداری


ویب ڈیسک April 12, 2019
دہشت گردی میں معصوم انسانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، آصف زرداری ۔ فوٹو:فائل

سابق صدرآصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان پرمن وعن عمل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

سابق صدرآصف علی زرداری نے کوئٹہ میں بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی میں معصوم انسانوں کونشانہ بنایا گیا ہے، حکومت نیشنل ایکشن پلان پرمن وعن عمل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

آصف زرداری نے شہیدوں کے ورثاء سے ہمدردی اورافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ حکومت دہشت گردوں اورمنصوبہ سازوں کوقانون کی گرفت میں لائے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: کوئٹہ کی سبزی منڈی میں دھماکے سے 16 افراد جاں بحق

 

واضح رہے کہ کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزارگنجی سبزی منڈی میں دھماکے سے 16 افراد جاں بحق جب کہ 12 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں