وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی

وزیراعظم عمران خان کی زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت

وزیراعظم کا قیمتی جانوں کے ضیاع پردکھ کا اظہار: فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ کی سبزی منڈی میں دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پردکھ کا اظہارکیا۔ وزیراعظم عمران خان نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی۔

دوسری جانب صدرپاکستان عارف علوی نے بھی دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے دھماکے قوم کے عزم کو پختہ کرتے ہیں کہ دہشت گردی کی باقیات کا قلع قمع ضروری ہے۔


اس خبرکو بھی پڑھیں: کوئٹہ کی سبزی منڈی میں دھماکے سے 16 افراد جاں بحق، 30 زخمی

اپوزیشن لیڈرشہبازشریف نے بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد پاکستان کے لوگوں کے حوصلے اوربلند ہمتی پرحملے کرتے ہیں، پاکستان کے اداروں اورعوام نے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے عظیم قربانیاں دی ہیں۔

وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پردلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کے شہداء کے غم میں برابرکے شریک ہیں، انسانیت کے دشمن دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
Load Next Story