جعلی اکاؤنٹس کیس آصف زرداری کسی ریلیف کے مستحق نہیں نیب

پارک لین کمپنی میں آصف زرداری کی ضمانت مسترد کی جائے، نیب کی استدعا


ویب ڈیسک April 12, 2019
پارک لین کمپنی میں آصف زرداری کی ضمانت مسترد کی جائے، نیب کی استدعا

جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے درخواست ضمانت میں غلط بیانی کی اور وہ کسی ریلیف کے مستحق نہیں ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، سابق صدر آصف علی زرداری کی درخواست ضمانت پرقومی احتساب بیورو (نیب) نے اپنا جواب جمع کروادیا، نیب پراسیکیوٹرسردار مظفر عباسی نے جواب اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرایا۔

نیب کی جانب سے جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے درخواست ضمانت میں غلط بیانی کی، وہ کسی ریلیف کے مستحق نہیں ہیں اور آصف زرداری نے دیگر ملزمان کی ملی بھگت سے نیشنل بینک سے ڈیڑھ ارب کا قرض لیا، آصف زرداری نے دھوکہ دہی سے فرنٹ کمپنی پیرتھینون بنائی لہذا پارک لین کمپنی میں آصف زرداری کی ضمانت مسترد کی جائے۔

واضح رہے نیب سپریم کورٹ کے حکم پر جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کر رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں