پاکستانی تاریخ میں قتل کیس کا پہلا بین الاقوامی آن کیمرہ ٹرائل

کوٹ لکھپت جیل میں قتل کیس کی آن کیمرہ سماعت کو ناروے کی عدالت سے منسلک کیا گیا

کوٹ لکھپت جیل میں قتل کیس کی آن کیمرہ سماعت کو ناروے کی عدالت سے منسلک کیا گیا فوٹو:اسکرین گریب

پاکستان کی تاریخ میں پہلا بین الاقوامی ٹرائل ہوا اور کوٹ لکھپت جیل میں قتل کیس کی آن کیمرہ سماعت کو ناروے کی عدالت سے منسلک کردیا گیا۔

لاہور میں پاکستانی نژاد نارویجن خاتون کے قتل کیس کی سماعت کے لیے عالمی کیمرہ ٹرائل کا انعقاد ہوا تو خاتون کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزمان کو ناروے کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

لاہور کے علاقے شادرہ کی رہائشی ثوبیہ کو اس کے شوہر اسحاق نے اپنے ملازم کے ذریعے قتل کروادیا تھا تاہم پولیس کی جانب سے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ قتل کی تحقیقات کے لیے اوسلو کی تفتیشی پولیس اور گواہ ناروے سے لاہور آئے اور تحقیقات کیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہورمیں پسند کی شادی کرنے والی کینیڈین خاتون قتل


ناروے کی عدالت میں قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی تو کوٹ لکھپت جیل میں آن کیمرہ سماعت کو ناروے کے شہر اوسلو کی عدالت سے منسلک کیا گیا اور بذریعہ انٹرنیٹ ملزم کو ناروے کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

اس موقع پر کوٹ لکھپت جیل میں ملزمان، پراسکیوشن اور گواہان بھی موقع پر موجود تھے۔ اس ٹرائل کے انعقاد میں پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے مدد کی۔

واضح رہے کہ ملزم اسحاق پر اپنی نارویجن بیوی ثوبیہ کو چوکیدار کی مدد سے قتل کروانے کا الزام ہے اور دونوں میاں بیوی کے پاس ناروے کی شہریت ہے۔

Load Next Story