جو معاشرہ اپنے کمزوروں کی بحالی پر کام نہ کرے ترقی نہیں کرسکتا صدرعارف علوی

انسانیت کی تکمیل کیلئے علم اہم ترین شعبہ ہے، صدر مملکت

انسانیت کی تکمیل کیلئے علم اہم ترین شعبہ ہے، صدر مملکت

صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ جو معاشرہ اپنے کمزوروں کی بحالی پر کام نہ کرے ترقی نہیں کرسکتا جب کہ انسانیت کی تکمیل کیلئے علم اہم ترین شعبہ ہے۔


اسلام آباد میں ایئر یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کا کہنا تھا کہ ایئر یونیورسٹی نے علم کے میدان میں نئی جہتیں متعارف کرائی ہیں، طلباء اساتذہ اوروالدین مبارکباد کے مستحق ہیں، انسانیت کی تکمیل کیلئے علم اہم ترین شعبہ ہے، آج کے دور میں علم کیلئے راستے کھلے ہیں، پاکستان کے نوجوانوں سے ہماری امیدیں وابستہ ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ جو معاشرہ اپنے کمزوروں کی بحالی پر کام نہ کرے ترقی نہیں کرسکتا، ملک کیلئے وہ ایلیٹ اچھی نہیں ہوتی جو صرف اپنے لیے سوچے، جب تک سب ملک کی فکر نہیں کریں گے ترقی نہیں ہوگی اور ہمدردی کے جذبات معاشرے کیلئے انتہائی ضروری ہیں۔
Load Next Story