سراج درانی کو 26 اپریل تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

احتساب عدالت کا تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر ریفرنس پیش کرنے کا حکم


Numainda Express April 12, 2019
احتساب عدالت کا تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر ریفرنس پیش کرنے کا حکم فوٹو:فائل

احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو 26 اپریل تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

کراچی کی احتساب عدالت کے منتظم جج کے روبرو آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس کی سماعت ہوئی تو نیب حکام نے آغا سراج درانی کو پیش کیا اور تفتیشی افسر نیب نے مزید 15 دن کا ریمانڈ مانگ لیا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ہماری تفتیش چل رہی جسے مکمل کرکے ہی ریفرنس پیش کریں گے۔

ریفرنس پیش نہ کرنے پر عدالت تفتیشی افسر پر برہم ہوگئی تو فاضل جج کو بتایا گیا کہ نیب نے آغا سراج درانی کا تفتیشی افسر تبدیل کردیا ہے۔

عدالت نے آغا سراج کو 26 اپریل تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر ریفرنس پیش کرنے کا حکم دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں