پاکستان تمام مسلمانوں کا محور ہے امام کعبہ

امام کعبہ نے پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کی دعائیں کیں۔

امام کعبہ نے پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کی دعائیں کیں۔ فوٹو:فائل

امام کعبہ شیخ عبداللہ عواد الجھنی نے پاکستان کو تمام مسلمانوں کا محور قرار دیا ہے۔

امام کعبہ شیخ عبداللہ عواد الجھنی نے فیصل مسجد اسلام آباد میں جمعہ کا خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب توحید کی بنیاد پر قائم ہوئے، پاکستان تمام مسلمانوں کا محور ہے، مسلمانوں کو اتحاد کی سخت ضرورت ہے، مسلمان تقویٰ اختیار کریں۔


یہ بھی پڑھیں: امام کعبہ شیخ عبداللہ عواد الجھنی پاکستان پہنچ گئے

امام کعبہ نے کہا کہ رمضان المبارک مسلمانوں کےلئے اللہ کا تحفہ اور تمام مہینوں کا سردار ہے، اس کی آمد کا ابھی سے اہتمام شروع کردیں اور رمضان میں صدقات اور خیرات کا اہتمام کریں۔ امام کعبہ نے فقیدالمثال استقبال پرحکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کی دعائیں کیں۔
Load Next Story