ایکسپریس میڈیاگروپ پرحملہوکلا نے آج ہڑتال کا اعلان کردیا
دہشتگردوں نے آفس پرحملہ کرکے آزاد صحافت کاگلا گھونٹنے کی کوشش کی ہے،وکلا رہنما
وکلا رہنمائوں نے ایکسپریس میڈیا گروپ کے آفس پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ دہشت گردوں نے ایکسپریس میڈیا گروپ آفس پرحملہ کرکے آزاد صحافت کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی ہے۔ وکلا اورصحافیوں کے حوصلے بلند ہیں۔
دہشت گردوں کے بزدلانہ اقدام انھیں خوف زدہ نہیں کرسکتے، وکلا رہنمائوں نے وکیل کے اغوا اور ایکسپریس آفس پرحملے کے خلاف آج ہفتے کو تمام ماتحت عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے اور جنرل باڈی اجلاس میں ایکسپریس آفس پر حملے کی مذمتی قرار منظور کی جائیگی۔
کراچی بار کے صدر نعیم قریشی،ملیر بارکے صدر اشرف سموں جنرل سیکریٹری لطف اﷲ سیلریوسمیت دیگر وکلا رہنمائوں نے ایکسپریس میڈیا گروپ آفس پردہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی شدید مذمت کی اور صحافی برادری کویقین دلایا ہے کہ وکلا صحافیوں کے شانہ بشانہ ہیں اور ہرموڑ پر صحافیوں کوساتھ کھڑے ہونگے۔