سانحہ کرائسٹ چرچ جھنگ میں 25 ہزار افراد کا مسجد النور کا انسانی ماڈل بنا کر شہدا کو خراج عقیدت

گراؤنڈ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے جھنڈوں سمیت شہدا کی تصاویر بھی لگائی گئیں

گراؤنڈ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے جھنڈوں سمیت شہدا کی تصاویر بھی لگائی گئیں (فوٹو: اسکرین گریب)

سانحہ کرائسٹ چرچ کی یاد میں جھنگ کے 25 ہزار افراد نے مسجد النور کا انسانی ماڈل بنایا اور شہید افراد کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نوجوان سفید شلوار قمیص پہنے ہوئے تھے ان کا مقصد صرف یہ تھا کہ دنیا کو پیغام دیا جائے کہ مسلمان دہشت گرد نہیں اور اسلام امن کا مذہب ہے۔


25 ہزار افراد نے کئی روز کی ریہرسل کے بعد کرائسٹ چرچ نیوزی کی متاثرہ مسجد النور بنائی جس میں ایک جنونی دہشت گرد نے 50 مسلمانوں کو شہید کردیا تھا۔

گراؤنڈ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے جھنڈوں سمیت شہدا کی تصاویر لگائی گئیں جب کہ جنونی دہشت گرد کی تصویر بھی دکھائی گئی۔ شرکا نے سانحے کے بعد نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کے اقدامات کو سراہا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

Load Next Story