بی آر ٹی بہترین پراجیکٹ کوئی کرپشن ثابت کر دے شوکت یوسفزئی
ن لیگ کا دعویٰ تھا لاہور میٹرو 31ارب میں بنی مگر ہمارا منصوبہ29ارب میں بنایا،وزیر اطلاعات کے پی
لاہور:
خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہاکہ اگر چہ ہم دی گی تاریخ پر پشاور میٹرو کامنصوبہ مکمل نہیں کر سکے لیکن اس کی وجہ اس منصوبے کی لمبائی اور پیچیدگی ہے جب یہ بنے گی تو اس سے بہترین پروجیکٹ کوئی نہیں ہو گا۔
ایکسپریس نیوزکے پشاور میٹرو پر خصوصی پروگرام ''ٹو دی پوائنٹ'' میں میزبان منصور علی خان سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ باہر بیٹھے لوگ کہتے ہیں کہ کرپشن ہو رہی ہے لیکن ہم چیلنج کرتے ہیںکہ کوئی ایک پائی کی کرپشن بھی ثابت کر دے، لاہور میٹرو کے بارے میں (ن)لیگ کہتی ہے کہ وہ 31 ارب روپے میں بنائی گئی لیکن ہم نے یہ منصوبہ صرف 29 ارب روپے مین بنایاہے۔
پشاور کے ایک نوجوان شہری کے کہا کہ بی آرٹی کی وجہ سے بہت مشکلات ہیں ٹریفک کانظام درہم برہم ہوگیاہے۔ دوسرا سیورج کانظام ٹھیک نہیں ہے راستہ تنگ ہونے کی وجہ سے ٹریفک تنگ ہو گئی ہے اس پر 120ارب روپے لگ گئے ہیں، ایک ادھیڑ عمر شہری نے کہاکہ بی آرٹی کی وجہ سے پشاور شہر کابیڑہ غرق ہوگیا ہے۔
محکمہ پولیس سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے کہاکہ جس طرح سی پیک پاکستان کی ترقی میںہم ہے اسی طرح پشاورکی ترقی میں بہت آرٹی اہم منصوبہ ہے لیکن اگر اسے بہترمنصوبہ بندی کے ساتھ جب بناتے توبہت اچھا تھا پورے پشاورکانظام الٹ پلٹ کر رکھ دیا گیا ہے۔