جنوبی وزیرستان میں باراتیوں کی گاڑی سیلابی ریلے میں بہنے سے8 افراد جاں بحق

لاپتہ ہونے والے بچوں کی تلاش جاری ہے، انتظامیہ

سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے آپریشن سست روی کا شکار ہے، مقامی ذرائع فوٹوفائل

تحصیل توئے خلہ میں باراتیوں سے بھری ہوئی گاڑی سیلابی ریلے میں بہنے کے باعث 6 خواتین اور 2 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

جنوبی وزیرستان کی تحصیل توئے خلہ کے علاقے زار میلن میں باراتیوں سے بھری گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی جس کے نتیجے میں 6 خواتین اور 2 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق اور 4 بچے لاپتہ ہوگئے۔


ضلعی انتظامیہ کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو سیلابی پانی سے نکال لیاگیا جب کہ ڈی سی نعمان افضل آفریدی کا کہنا ہے کہ لاپتہ ہونے والے بچوں کی تلاش جاری ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے آپریشن سست روی کا شکار ہے اور مقامی قبائل اپنی مدد آپ کے تحت بچوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔
Load Next Story