کراچی میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر شیرخواربچی کو قتل کردیا
نامعلوم ملزمان نے مکان کے صحن میں کھڑے ہوکر فائرنگ کی جس کے باعث شیر خوار بچی جاں بحق ہو گئی، سب انسپیکٹر
منگھوپیرگرم چشمہ کے قریب نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے شیر خوار بچی کو قتل کردیا اور فرار ہو گئے۔
منگھوپیر تھانے کے علاقے گرم چشمہ کے قریب واقع مکان نمبر 4 میں نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس میں فائرنگ کردی اور فرار ہو گئے، فائرنگ کے نتیجے میں 8 ماہ کی شیر خوار بچی موقع پر جاں بحق ہو گئی جس کی لاش رات گئے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں بچی کی شناخت خدیجہ دختر محمود چانڈیو کے نام سے کر لی گئی ہے۔
منگھوپیر پولیس کے اسپتال پہنچنے سے قبل مقتولہ بچی کے اہلخانہ بغیر کسی قانونی کارروائی کے لاش اپنے ہمراہ لے گئے اس حوالے سے منگھوپیرتھانے میں تعینات سب انسپکٹرثقلین نے بتایا کہ مقتولہ کے والد کا آبائی تعلق قمبر شہداد کوٹ سے تھا اورمقتولہ کا والد چند روز قبل ہی سعودیہ عرب سے واپس آیا تھا انھوں نے بتایا کہ محمود چانڈیو کی دو بیٹیاں ہیں جن میں مقتولہ چھوٹی بیٹی تھی۔
سب انسپیکٹر کے مطابق نامعلوم ملزمان نے مکان کے صحن میں کھڑے ہوکر کھڑکی سے فائرنگ کی جس کے باعث شیرخوار بچی جاں بحق ہو گئی۔ انھوں نے مزید بتایا کہ قمبر شہداد کوٹ سے گزشتہ دنوں ایک لڑکی گھر سے بھاگ گئی تھی اور مقتولہ بچی کے والد پر اس لڑکی کو پناہ دینے کا الزام ہے۔ فائرنگ بھی مقتولہ کے والد پر کی گئی لیکن مکان میں اندھیرا ہونے کی وجہ سے گولیاں بچی کو جالگیں۔