ایسا جواب دینگے عمران کی آنکھیں کھل جائیں گی جے یوآئی

فضل الرحمن کسی صورت معافی نہیں مانگیں، آئینی اورعوامی عدالت میں سامنا کرینگے، مولانا امجد


APP/INP August 17, 2013
فضل الرحمن کسی صورت معافی نہیں مانگیں، آئینی اورعوامی عدالت میں سامنا کرینگے، مولانا امجد فوٹو: فائل

جے یو آئی ف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات مولانا امجد خان کا کہنا ہے کہ ہمیں ابھی تک نوٹس نہیں ملا لیکن ایک بات حتمی ہے مولانا فضل الرحمن کسی بھی صورت معافی نہیں مانگیں گے۔

ذرائع کے مطابق جے یوآئی ف نے تحریک انصاف کے نوٹس کا جواب دینے کے لیے کامران مرتضیٰ کی سر براہی میں کمیٹی تشکیل دی ہے جومولانا فضل الرحمن اور دیگر پارٹی رہنمائوں کی مشاورت سے اس نوٹس کا جواب دے گی۔ اس حوالے سے مولانا امجد خان نے بتایا کہ پتہ نہیں تحریک انصاف والوں نے نوٹس کہاں ارسال کیا ہے جب نوٹس ملیگا تو جواب ایسا دینگے جس سے عمران خان اور تحر یک انصاف والوںکی آنکھیں کھل جائیں گی اور ان کو لینے کے دینے پڑ جائیں گے اورمولانا فضل الرحمن آئینی اورعوامی عدالت میں سامنا کریں گے۔



ادھر پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے عمران خان کوشدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا قد بڑھانے کی خاطر مولانا فضل الرحمن کے متعلق توہین آمیز گفتگو کرتے ہیں مگر قوم اچھی طرح جانتی ہے کہ عمران خان کے ماضی میں شب وروزکیسے گزرتے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |