نیب نے سابق چئیر مین اوگرا توقیر صادق کا مزید 14روزہ ریمانڈ لے لیا

توقیرصادق کوکھلی فضامیں ٹہلایاجائے۔ عدالت


Numainda Express August 17, 2013
توقیرصادق کوکھلی فضامیں ٹہلایاجائے۔ عدالت فوٹو ایکسپریس / فائل

احتساب عدالت اسلام آبادنے سابق چیئرمین اوگرا توقیرصادق کومزید 14روزہ ریمانڈپر نیب کے حوالے کردیا ہے اورانھیں 30اگست کودوبارہ عدالت میںپیش کرنے کاحکم دیاہے۔

اوگرامیں اربوںروپے کی کرپشن کیس میں گرفتار توقیرصادق نے جمعے کوعدالت میں بیان دیتے ہوئے کہاکہ ان کاکمرا بہت تنگ ہے۔ کھلی فضامیں ٹہلایانہیں جاتا، آکسیجن کی کمی ہے جس کی وجہ سے یادداشت کم ہوجاتی ہے۔ عدالت نے حکم دیاکہ توقیرصادق کوکھلی فضامیں ٹہلایاجائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔