کرکٹر ریپ کے الزام میں مجرم قرار

الیکس ہیپبرن پر ساتھی کرکٹر جوئے کلارک کی خاتون دوست کا سوتے ہوئے ریپ کا الزام تھا۔


Sports Desk April 13, 2019
الیکس ہیپبرن پر ساتھی کرکٹر جوئے کلارک کی خاتون دوست کا سوتے ہوئے ریپ کا الزام تھا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

آسٹریلوی آل راؤنڈر الیکس ہیپبرن کو خاتون کے ریپ کا مجرم قرار دے دیاگیا۔

ووسٹر شائر کے آسٹریلوی آل راؤنڈر الیکس ہیپبرن کو خاتون کے ریپ کا مجرم قرار دے دیاگیا، ان پر الزام تھا کہ ساتھی کرکٹر جوئے کلارک کی خاتون دوست کا سوتے ہوئے ریپ کیا۔ شروع میں مذکورہ خاتون نے سمجھا کہ ان کے ساتھ کلارک موجود ہیں مگر بعد میں معلوم ہوا کہ وہ ہیپبرن ہیں، ان کو اب جیل کی سزا ہو گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں