سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 ویب سا ئٹ پررکھ دیا وزیر اطلاعات

سیا سی جما عتیں ،این جی او ز اور عوا م قا نو ن کا مطالعہ کر کے اپنی تجا ویز اور آرا سے حکو مت کو آگا ہ کر سکتے ہیں۔


Staff Reporter August 17, 2013
سیا سی جما عتیں ،این جی او ز اور عوا م قا نو ن کا مطالعہ کر کے اپنی تجا ویز اور آرا سے حکو مت کو آگا ہ کر سکتے ہیں۔ فوٹو:فائل

پیپلز پا رٹی کے ڈ پٹی سیکریٹری اطلا عات اور صو با ئی وزیر اطلا عا ت شر جیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ لو کل گو ر نمنٹ ایکٹ 2013کا مسو دہ سندھ حکو مت کی ویب سا ئٹ پر اپ لو ڈ کر دیا گیا ہے۔

ویب سائٹ کا ایڈریس www.sindh.gov.pk ہے، سیا سی جما عتیں ،این جی او ز اور عوا م قا نو ن کا مطالعہ کر کے اپنی تجا ویز اور آرا سے حکو مت کو آگا ہ کر سکتے ہیں۔ صو با ئی وزیر نے ایک بیا ن میں کہا کہ مجو زہ بلدیاتی نظا م کو مزید بہتر بنا نے میں سیا سی جما عتو ں کی آرا اور تجاویز کا احترا م کیا جائے گا اور سندھ کے عوا م کی بہتری کے لیے بلدیا تی نظا م میں ترامیم کی گنجا ئش بھی نکالی جا ئے گی۔ انھوں نے کہا کہ بلدیا تی نظا م کے مجوزہ مسودے تک ہر خاص و عا م کو رسائی حاصل ہو گی اور سیا سی جما عتو ں کی تجا ویز پرغو ر کیا جا ئے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔