اربوں روپے کھانے والوں کی ضمانت ہوسکتی ہے توعلیم خان کی کیوں نہیں فواد چوہدری
عام تاثر ہے کہ علیم خان کو اپوزیشن کے شور کی وجہ سے ناکردہ جرم کی سزادی جارہی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اربوں روپے کھانے والے ملزموں کو اتنی آسانی سے ضمانت مل سکتی ہے تو کاروباری شخص علیم خان کو بھی ضمانت دی جانی چاہیے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے آمدنی سے زائد اثاثوں سے متعلق کیس میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما علیم خان کے حق میں ٹوئٹ کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ علیم خان کا مقدمہ کم سنگین ہے، اگر اربوں روپے کھانے والے ملزموں کو اتنی آسانی سے ضمانت مل سکتی ہے تو ایک کاروباری آدمی کو جس پر سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کا کوئی الزام نہیں ضمانت دی جانی چاہیے۔
فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عام تاثر یہ ہے کہ علیم خان کو اپوزیشن کے شور کی وجہ سے ناکردہ جرم کی سزا دی جا رہی ہے۔