منی لانڈرنگ کیس متحدہ بانی کے خلاف ٹھوس شواہد حاصل
وزارتِ خارجہ کے ذریعے دستاویزاتی شواہد کی تصدیق برطانیہ سے کرانے کا فیصلہ
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے منی لانڈرنگ کیس میں متحدہ بانی کے خلاف ٹھوس شواہد حاصل کرلیے۔
کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں ایم کیو ایم کی فلاحی تنظیم خدمتِ خلق فاؤنڈیشن کے نام پر منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ سیکرٹری جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے عدالت میں متحدہ بانی اور دیگر کے خلاف مقدمے میں پیش رفت رپورٹ جمع کرا دی، جس کے مطابق متحدہ بانی اور دیگر کے خلاف مقدمے میں ٹھوس شواہد حاصل کرلیے گئے، وزارتِ خارجہ کے ذریعے دستاویزاتی شواہد کی تصدیق برطانیہ سے کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جے آئی ٹی نے متحدہ بانی کے گھر سے برآمد اسلحے کی فہرست کا فرانزک کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے تاکہ معلوم کیا جاسکے کہ اسلحہ کہاں کہاں استعمال ہوا۔ رپورٹ میں وفاقی حکومت کو جے آئی ٹی تشکیل دینے کی تجویز دیتے ہوئے کہا گیا کہ مزید پیش رفت تک سماعت مناسب دورانیے کے لیے ملتوی کردی جائے۔