مشتاق احمد کو ایشین ایوارڈ سے نواز دیا گیا

مشتاق احمد کو یہ ایوارڈ کاؤنٹی کرکٹ اور انگلش کرکٹ ٹیم کے ساتھ 6 سالہ وابستگی کے باعث دیا گیا۔


Mian Asghar Saleemi April 13, 2019
مشتاق احمد کو یہ ایوارڈ کاؤنٹی کرکٹ اور انگلش کرکٹ ٹیم کے ساتھ 6 سالہ وابستگی کے باعث دیا گیا۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد کو ایشین ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔

لندن میں شیڈول تقریب کے دوران سابق ٹیسٹ لیگ اسپنر کی اہلیہ بھی اس موقع پر موجود تھی۔ مشتاق احمد کو یہ ایوارڈ 1992 ورلڈ کپ میں ان کی شاندار کارکردگی، کاؤنٹی کرکٹ اور ان کی انگلش کرکٹ ٹیم کے ساتھ 6 سالہ وابستگی کے باعث دیا گیا ہے۔ مشتاق احمد نے ایشین ایوارڈ پاکستان کے نام کیا ہے۔



اس سے قبل عالمی اسکواش پر حکمرانی کرنے والے پاکستانی اسٹار جہانگیر خان کو کھیلوں کے شعبے میں غیر معمولی کارنامے سرانجام دینے پر ایشین ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ مدر ٹریسا، سچن ٹنڈولکر،مرلی دھرن،مہندرا سنگھ دھونی،کمار سنگاکارا، عامر خان، امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، اے آر رحمان یش چوپڑا، انوپم کھیر،عرفان خان، جیکی چن، ڈاکٹر یونس سمیت مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی کئی شخصیات شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں