رمضان میں یوٹیلیٹی اسٹورزپر اشیاء خوردونوش کی قلت کا خدشہ 

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان مالی بحران کا شکار ہوگئی


ویب ڈیسک April 13, 2019
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان مالی بحران کا شکار ہوگئی

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان مالی بحران کا شکارہوگئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رمضان میں یوٹیلیٹی اسٹورزپر اشیاء خوردونوش کی قلت کا خدشہ ہے جس کی وجہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان کا مالی بحران بتایا جارہا ہے، کارپوریشن نجی کمپنیوں کی 8 ارب سے زائد کی نادہندہ ہے۔

ذرائع کے مطابق 100 سے زائد کمپنیوں نے رمضان سے قبل اشیاء خوردونوش کی ترسیل روک دی جس کے باعث یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے حکومت سے 2 ارب روپے رمضان پیکج میں سے 75 فیصد رقم پیشگی مانگ لی ہے اور حکومت نے بھی اسٹوروں کو رمضان میں سپلائی بحالی کیلئے فنڈز ادائیگی کی یقین دہانی کرادی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں