وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین و ایران کا شیڈول طے پاگیا
وزیر اعظم 21 اپریل کو ایران جب کہ 25 اپریل کو 3 روزہ دورے پر چین جائیں گے
وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین و ایران کا شیڈول طے پاگیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم 25 اپریل کو 3 روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ روانہ ہوں گے، وزیراعظم کو دورے کی دعوت چینی صدر شی جن پینگ نے دی تھی۔ وزیراعظم اپنے دورے کے دوران دوسرے ون بیلٹ ون روڈ فورم میں شرکت کریں گے، جس میں دنیا بھر سے 100 سے زائد ممالک کے سربراہان اور مندوبین شرکت کریں گے، اس کے علاوہ وزیر اعظم چین کے صدر اور وزیر اعظم سمیت دیگر اعلی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے، ان ملاقاتوں میں پاک چین راہداری منصوبے، دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوگی۔
وزیر اعظم چین سے پہلے ایران کا دورہ کریں گے، ان کے دورے کا مقصد پاک ایران تعلقات کو فروغ دینا ہے، وہ 21 اپریل کو ایران کے دارالحکومت تہران پہنچیں گے، وزیراعظم عمران خان اپنے دورے کے دوران ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور صدر حسن روحانی سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں وہ امت مسلمہ کو یکجا کرنے پر بھی زور دیں گے۔