عمران خان نے خدمات کے باوجود علیم خان کو کالے قانون کی نذر کردیا مریم اورنگزیب

فواد چوہدری نے بالآخر تسلیم کرلیا کہ نیب آزادانہ کام نہیں کررہا، ترجمان مسلم لیگ (ن)


ویب ڈیسک April 13, 2019
علیمہ باجی اور جہانگرترین کی منی لانڈرنگ کی دولت کب وطن واپس آئے گی؟، مریم اورنگزیب فوٹو: فائل

KARACHI: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فواد چوہدری نے تصدیق کردی کہ عمران خان نے حکومت اور اپوزیشن میں توازن پیدا کرنے کے لئے علیم خان کو ان گنت خدمات کے باوجود کالے قانون کی نذر کر دیا۔

علیم خان کی ضمانت کے حوالے سے وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین کی ٹوئٹ کے ردعمل میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ فواد چوہدری عدالتوں پر اپنے بیان کے ذریعے اثرانداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں ،نیب کے ترجمان فواد چوہدری نے اپوزیشن کی طرح نیب کی غیر جانبداری پر ہی سوال اٹھا دئیے، نیب کے ترجمان فواد چوہدری نے بالآخر تسلیم کرلیا کہ نیب آزادانہ کام نہیں کررہا،ہماری بات سچ نکلی، حکومت خود کہہ رہی ہے کہ نیب اپوزیشن اور حکومت کے خلاف کارروائیوں کو متوازن کررہا ہے۔ ان گنت خدمات کے باوجود عمران خان نے حکومت اور اپوزیشن میں توازن پیدا کرنے کے لئے علیم خان کو کالے قانون کی نذر کر دیا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کے بقول سارا پاکستان چور ہے مگر وہ یہ بتائیں کہ صرف 9 ماہ میں ملک کی ترقی کی شرح آدھی کیسے ہو گئی ؟، پشاور میٹرو کے ایک کھرب کے گڑھوں کی کرپشن کا ذمہ دار کون ہے؟ اور یہ کب مکمل ہوگی؟، منی لانڈرنگ کے ذریعے 18 جعلی بینک اکانٹس سے پاکستان تحریکِ انصاف کو کس نے فنڈ کیا ، مہنگائی تین گنا کیسے ہو گئی ؟، ایک کروڑ نوکریاں کہاں ہیں؟ پچاس لاکھ گھر کون سے سیارے پر تعمیر ہورہے ہیں؟، 9 ماہ میں ملکی قرض میں ساڑھے چار ہزار ارب کیسے اضافہ ہوگیا؟۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ فواد چوہدری بتائیں کہ ملک پر یومیہ 15ملین ڈالر قرض کیوں بڑھ رہا ہے؟،لوگ آپ کی حکومت کو ٹیکس کیوں نہیں دے رہے ؟، آئی ایم ایف سے چوری چھپے کیا شرائط طے کیں؟، علیمہ باجی اور جہانگرترین کی منی لانڈرنگ کی دولت کب وطن واپس آئے گی؟، 9 ماہ میں گیس141 اور بجلی 25 فیصد مہنگی کیوں کی؟، بجلی، گیس اور پٹرول کی قیمتیں کتنی مزید بڑھیں گی؟۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں