بجلی گیس چوروں کیخلاف مہم جاری متعدد غیرقانونی کنکشن منقطع

فیصل آباد میں کیمیکل اورجیکب آباد میں آئس فیکٹری پرچھاپہ،لاکھوں کی گیس چوری پکڑی گئی


فیسکو ریجن میں 22 بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے،میٹر اتار کر بھاری جرمانے کے بل جاری۔ فوٹو وکی پیڈیا/فائل

فیصل آباد سیت پنجاب اورملک کے مختلف علاقوں میں بجلی اور گیس چوروں کیخلاف کریک ڈائون جاری ہے۔

درجنوں افراد کو گرفتار کر کے متعدد غیرقانونی کنکشن منقطع کر دیے گئے۔ فیصل آباد میں محکمہ سوئی گیس اور ایف آئی اے حکام نے کارروائی کرتے ہوئے گھریلو میٹر سے چلتی کیمیکل فیکٹری کو پکڑ لیا۔ محلہ چباں گلی نمبر 9کا رہائشی ارشد عرصہ دراز سے گھریلو میٹر بند کر کے گھر میں قائم کیمیکل فیکٹری چلا رہا تھا اور لاکھوں روپے ماہانہ کی گیس چوری کر رہا تھا۔بجلی چوری کرنے والے صارفین کے میٹر موقع سے اتار لیے گئے ور ان کے خلاف مقدمات کے اندراج کی درخواست کے ساتھ بھاری جرمانے کے بل بھی جاری کردیے گئے ہیں۔ ملتان سرکل میں درجنوںبجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔ ولایت آباد سب ڈویژن کے علاقہ چاہ بھڑکی والہ میں میپکو ٹیم نے چھاپہ مار کر چار بجلی چوروں کو پکڑ لیا جو کہ اپنے گھروں سے آگے بھی بجلی سپلائی کر رہے تھے۔ ان کیخلاف تھانہ قطب پور میں مقدمہ درج کرا دیا گیا۔



نیو ملتان' ممتاز آباد' حسین آباد' غلہ منڈی اور شمس آباد سب ڈویژن کی ٹیموں نے چھاپے مار کر 18 بجلی چوروں کو پکڑ لیا۔ راولپنڈی میں بجلی اور گیس چوروں کیخلاف آپریشن کے دوران مکان نمبر E-63/1 سیٹلائٹ ٹائون پر چھاپہ مارکر ٹیمپرڈ گیس میٹر کے ذریعے ہائی پریشر کمپریسر چلانے پر میٹر قبضہ میں لے لیا گیا۔ بنگلے میں لگا تمام انفراسٹریکچر اتار کر میٹر کیساتھ قبضہ میں لے لیا گیا اور بنگلے کے مالک ارشد کیخلاف تھانہ نیو ٹائون میں ایف آئی آر درج کرا دی گئی۔ دوسرے چھاپے میں فالکن بیکرز ڈھوک گجراں مصریال روڈ پر چھاپہ مار کر ڈومیسٹک میٹر کے ذریعے کمرشل بجلی استعمال کرنے پر کنکشن کاٹ کر تمام مٹیریل قبضہ میں لے لیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں