ایفی ڈرین کیس حنیف عباسی و دیگر پر 2 ستمبر کو فرد جرم عائد ہوگی

کیس ڈرگ کورٹ بھیجا جائے، سیاسی انتقام کیلیے مقدمہ بنایا گیا، وکیل صفائی


Numainda Express August 17, 2013
کیس ڈرگ کورٹ بھیجا جائے، سیاسی انتقام کیلیے مقدمہ بنایا گیا، وکیل صفائی. فوٹو: فائل

انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج ارشد محمود تبسم نے ن لیگ کے سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی سمیت 8 ملزمان کے خلاف ایفی ڈرین کوٹا الاٹمنٹ و مبینہ اسمگلنگ کیس کی سماعت2ستمبر تک ملتوی کر دی۔

تمام ملزمان میں مقدمے کی نقول تقسیم کر دی گئیں آئندہ تاریخ پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ان کے وکیل غلام مصطفی کندوال ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہائی کورٹ کے 4 ڈویژن بینچ8 سینیئر جج یہ قرار دے چکے ہیں کہ ایفی ڈرین کا مقدمہ منشیات اسمگلنگ کا نہیں ہے۔



ایفی ڈرین نشہ آور شے بھی نہیں ہے یہ ڈرگ کورٹ کا معاملہ ہے اس لیے یہ کیس ڈرگ کورٹ میں بھیجا جائے،اینٹی نارکوٹکس فورس نے سیاسی انتقام کے لیے یہ کیس بنایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ٹرائل کورٹ میں متوقع فرد جرم کو آئندہ ہفتے چیلنج کیا جارہا ہے جس میں ہائی کورٹ کے8 ججز کے فیصلوں کے ساتھ یہ استدعا کی جائے گی کہ یہ مقدمہ میرٹ پر خارج کیا جائے۔ اس موقع پر حنیف عباسی کے ہمراہ ن لیگ کے کارکن بڑی تعدادمیں موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔