نیب کا علیم خان سے متعلق بیان پر فواد چوہدری کیخلاف کارروائی کا عندیہ

نیب نے فواد چوہدری کے علیم خان سے متعلق بیان کا نوٹس لے لیا


ویب ڈیسک April 13, 2019
نیب ہمیشہ قانون اور آئین کے مطابق اپنے فرائض انجام دینے پر یقین رکھتاہے، اعلامیہ، فوٹو: فائل

قومی احتساب بیورو(نیب) نے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کے علیم خان سے متعلق بیان کا نوٹس لے لیا۔

نیب اعلامیہ کے مطابق علیم خان کے مقدمے پر وفاقی وزیر اطلاعات کے بیانات کا جائزہ لینے کافیصلہ کیا گیا ہے، نیب اس بات کا جائزہ لے گا کہ یہ بیانات نیب کی تحقیقات پر اثر انداز کی کوشش تو نہیں، یہ بھی دیکھا جائے گا کہ آیا فواد چوہدری نے نیب آرڈیننس کی خلاف ورزی تو نہیں کی، اگر یہ بات سامنے آئی کہ خلاف ورزی ہوئی ہے تو نیب وفاقی وزیر اطلاعات کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرسکتاہے۔



اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نیب بدعنوانی کے خاتمہ اور لوٹی گئی رقوم کی واپسی کیلئے کام کرنے والا سب سے بڑا ادارہ ہے، نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت، گروہ اور فرد سے نہیں ہے بلکہ نیب کی پہلی اور آخری وابستگی صرف ریاست پاکستان کے ساتھ ہے، اس لیے نیب ہمیشہ قانون اور آئین کے مطابق اپنے فرائض انجام دینے پر یقین رکھتاہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کی رہائی نیب کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فواد چوہدری

واضح رہے کہ وزیراطلاعات نے ٹوئٹر بیان میں لکھا تھا کہ علیم خان کا مقدمہ کم سنگین ہے اور انہیں اپوزیشن کے شور کی وجہ سے ناکردہ جرم کی سزا دی جا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |