ہمیں عدالتوں کی دھمکیاں دی جائیں نہ کوئی رعب ڈالے فضل الرحمن

اگریہودی ایجنٹوں کو بے نقاب کرنے پرمغربی دنیا ہم سے خفا ہوتی ہے تو اس میں کوئی تعجب نہیں

جن لوگوں کا شرم وحیا سے کوئی واسطہ ہی نہ ہوان کو شرمناک کا مطلب واقعی نہیں آئیگا،خطاب۔ فوٹو: فائل

جمعیت علمائے اسلام ف کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اگر یہودیوں کے ایجنٹوں کو بے نقاب کرنے پر مغربی دنیا ہم سے خفا ہوتی ہے تواس میں تعجب کی کوئی بات نہیں، مغربی دنیا اگر ہم سے خوش ہوئی تو ہم اپنے ایمان کو ٹٹولیں گے۔

جن لوگوں کا شرم و حیا سے کوئی واسطہ ہی نہ ہو ان کو شرمناک کا مطلب واقعی نہیںآئے گا۔ ہمیں عدالتوں کی دھمکیاں دینے والے سن لیں ہمارے اوپر رعب ڈالنے کی کوشش نہ کی جائے ہم خود رعب ڈالنے کیلیے پیدا ہوئے ہیں۔




وہ حلقہ این اے25کے ضمنی انتخابی جلسوں سے خطاب کر رہے تھے ۔مولانافضل الرحمن نے کہا کہ تحریک انصاف والے کہتے ہیںکہ ہم جے یو آئی کا گند صاف کررہے ہیں حالانکہ ان سے پہلے صوبے میں اے این پی کی حکومت تھی چاہیے تو یہ تھا کہ اے این پی کے حوالے سے بات کی جاتی۔

Recommended Stories

Load Next Story