سری لنکا نے کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے کی تردید کردی

سری لنکن ٹیم کے جولائی میں پاکستان آنے اور دو ٹیسٹ میچز کھیلنے کی خبریں سامنے آئی تھیں

سری لنکن ٹیم کے جولائی میں پاکستان آنے اور دو ٹیسٹ میچز کھیلنے کی خبریں سامنے آئی تھیں (فوٹو: انٹرنیٹ)

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کی تردید کی ہے۔

سری لنکا کے مقامی اخبار کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر سری لنکا کرکٹ بورڈ کے صدر شامی سلوا نے پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے پر بات چیت کے بارے میں رپورٹس کی تردید کی ہے۔


سری لنکن ٹیم کے جولائی میں پاکستان کے ممکنہ ٹیسٹ ٹور کے سوال پر انھوں نے واضح طور پر کہا کہ دونوں ممالک کے بورڈز میں اس حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہورہی۔


یاد رہے کہ پاکستان میں گذشتہ دنوں سامنے آنے والی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پی سی بی سری لنکا سے ٹیم کی آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تحت 2 میچز کے لیے میزبانی کرنے کے حوالے سے بات چیت میں مصروف ہے جو ورلڈ کپ کے فوری بعد کھیلے جائیں گے۔

Load Next Story