وکلا کا 25 اپریل کو سپریم کورٹ میں مکمل ہڑتال کا اعلان

ماڈل کورٹس نظام عدل اور وکلاء کے خلاف سازش ہیں، وکلا رہنما

ماڈل کورٹس نظام عدل اور وکلاء کے خلاف سازش ہیں، وکلا رہنما (فوٹو: فائل)

پاکستان وکلا کانفرنس نے 25 اپریل کو اسلام آباد سپریم کورٹ میں مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں آل پاکستان وکلاء کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن، سندھ ہائی کورٹ بار، کراچی بار اور دیگر بارز کے صدور نے شرکت کی۔ کانفرنس میں پنجاب، بلوچستان، سندھ اور خیبرپختونخوا سے وکلاء بھی شامل ہوئے۔


وکلاء رہنماؤں نے کہا کہ 22-A اور 22-B کی پالیسی میکنگ قانون کی خلاف ورزی ہے، پالیسی میکنگ کسی صورت قابل قبول نہیں اگر پالیسیاں اسی طرح بنتی رہیں تو ہم ان کے خلاف دیوار بن کر کھڑے ہوجائیں گے، آج سے ہم 22-A اور 22-B کے متعلق آگاہی مہم شروع کریں گے، پہلے ہم نے عدلیہ کو بچایا اب ہم عدل بچائیں گے۔

وکلاء رہنماؤں نے ماڈلز کورٹس پر بات کرتے ہوئے کہ یہ عدالتیں نظام عدل اور وکلاء کے خلاف سازش ہیں، وراثت کے کیسز نادرا کو دینے پر بھی وکلاء کی جانب سے شدید تنقید کی گئی۔

وکلا رہنماؤں نے کہا کہ عدلیہ کا سارا کام کسی اور اداروں کے سپرد کرنا ہے تو عدلیہ کا پھر کیا فائدہ؟ ایک دن کی ہڑتال سے کوئی فائدہ نہیں جب تک عدالتوں میں مکمل بائیکاٹ اور دھرنا نہ دیا جائے۔ وکلاء کے نمائندگان نے 25 اپریل کو اسلام آباد سپریم کورٹ میں مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا، تقریب کے اختتام پر جوڈیشل میکنگ پالیسی کے خلاف قرار داد بھی پیش کی گئی۔
Load Next Story