بلوچستان اور پختونخوا میں شدید بارشیں اور سیلابی ریلے 13 افراد جاں بحق
جنوبی وزیرستان میں باراتیوں کی گاڑی بہہ گئی، 6 خواتین جاں بحق، کوئٹہ میں 2بچے بہہ گئے
لاہور:
بلوچستان اور پختونخوا میں شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔
جنوبی وزیرستان کے علاقے توئے خلہ میں باراتیوں کی گاڑی سیلابی ریلے میں بہنے کے نتیجے میں6 خواتین جاں بحق ہوگئیں جبکہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید بارش5 افراد سیلابی ریلے میں ڈوب کر جاں بحق خاتون کو بچالیا گیا۔
بوستان کلی جان محمد عیسی خیل ریگی بوستان میں حاجی عبدالمنان کاکڑ اپنے پوتوں اورخاتون سمیت گاڑی میں گھر جارہے تھے کہ شدید بارش کی وجہ سے ان کی گاڑی ان کے گاوں کلی حاجی جان محمد عیسی خیل ریگی کے قریب سیلابی ریلے میں بہہ گئی حاجی عبدالمنان اپنے دو پوتوں اور ایک پوتی سمیت جاں بحق ہو گئے جب کہ خاتون کو تشوشناک حالت میں سیول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔
بولان میں پکنک مناتے ہوئے نوجوان سیلابی ریلے میں میں بہہ گیا۔دریں اثنا محکمہ موسمیات نے آئندہ مسلسل پانچ دنوں کے لیے پنجاب،خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میںوقفے وقفے سے بارشوں،آندھی، طوفان اور ژالہ باری کی نوید سنا دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اتوار کے روز سے مختلف مقامات پر تیز ہواوں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر زالہ باری کا بھی کا امکان ظاہر کیاہے۔
محکمہ موسمیات نے ان علاقوں میں کاشتکاروں کو مطلع کیا ہے کہ متوقع آندھی،بارش اور زالہ باری کے پیشِ نظر اپنی فصلوں کی حفاظت کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
دریں اثنا فاٹا ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے ہر جاں بحق فرد کے لواحقین کو فی کس مبلغ 3 لاکھ اور زخمیوں کو فی کس ایک ایک لاکھ روپے دینے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔