خادم رضوی پیر افضل قادری و دیگر پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی ریمانڈ میں توسیع

عدالت نے تمام ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 10 دن کی توسیع کردی۔


Numainda Express April 14, 2019
عدالت نے تمام ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 10 دن کی توسیع کردی۔ فوٹو: فائل

لاہور: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری سمیت دیگر ملزموں پر فرد جرم عائد نہ کی جا سکی۔

لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں قومی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر اور احتجاجی مظاہروں میں سرکاری املاک کی توڑ پھوڑکیس میں تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری سمیت دیگر ملزموں پر فرد جرم عائد نہ کی جا سکی۔

عدالت نے تمام ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 10 دن کی توسیع کردی، عدالت نے ملزموں کو دوبارہ 23 اپریل کو عدالت میں پیش کرنے کا بھی حکم دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |