ورلڈ یونیورسٹیز جوجسٹو میں پاکستان کی چھٹی پوزیشن

ٹیم نے ایک گولڈ اور 3 سلور میڈلز اپنے نام کیے، فاطمہ عرفان کی پرفارمنس نمایاں


Sports Reporter April 14, 2019
ٹیم نے ایک گولڈ اور 3 سلور میڈلز اپنے نام کیے، فاطمہ عرفان کی پرفارمنس نمایاں۔ فوٹو: فائل

فاطمہ عرفان نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک گولڈ اور سلور میڈل جیت کر ورلڈ یونیورسٹیز جوجسٹو کپ2019 میں پاکستان کو چھٹی پوزیشن دلوادی، پاکستان نے ان مقابلوں میں مجموعی طور پر ایک گولڈ اور 3 سلور میڈلز جیتے۔

انٹرنیشنل جوجسٹو فیڈریشن کے زیر اہتمام تھائی لینڈ کے شہرچینگ مے میں 11 ممالک کے درمیان ہونے والے ان مقابلوں میں دنیا بھر کے یونیورسٹی کے طلبا نے حصہ لیا، پاکستان کی فاطمہ عرفان نے شاندار کارکردگی پیش کرتے ہوئے نیوازا 57 کلوگرام کیٹیگری میں اپنے ملک کیلیے گولڈ میڈل جیت لیا۔

بعدازاں کراچی مارشل آرٹ اکیڈمی سے تعلق رکھنے والی نجی یونیورسٹی کی طالبہ فاطمہ عرفان نے عمدہ پر فارمنس کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے پاکستان کے دلاور خان کی شراکت میں ڈیوکلاسک مکسڈ کیٹیگری میں سلور میڈل پر بھی قبضہ جمالیا۔

پاکستان کے دلاور خان سنان اور محمد علی رشید نے ڈیوکلاسک مینز کیٹیگری میں تیسری پوزیشن کے ساتھ سلور میڈل جیت لیا، دلاور خان سنسان نیوازا مینزکیٹیگری کے 77 کلو گرام کے ایونٹ میں بھی سلور میڈل پانے میں کامیاب رہے، اس طرح پاکستان نے مجموعی طور پر ایک گول اور 3 سلور میڈلز جیت کرچھٹی پوزیشن پائی۔

عالمی کپ میزبان تھائی لینڈ کے نام رہا ، ازبکستان نے دوسری اور کرغزستان نے تیسری پوزیشن حاصل کی، واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ ہائرایجوکیشن ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے پہلی بار شرکت کی۔

دریں اثنا پاکستان جوجسٹوفیڈریشن کے صدر خلیل احمد خان و دیگر عہدیداروں نے میڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے سیکریٹری طارق علی کی کاوشوں کو سراہا۔ پاکستان ٹیم کی واپسی پیرکوہوگی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں