پیٹرنز ٹرافی گریڈ 2 کرکٹ 16 ٹیمیں آج سے ایکشن میں دکھائی دیں گی

4پولز میں تقسیم،مقابلے چارمئی تک جاری رہیں گے، عمر ایسوسی ایٹس افتتاحی مقابلے میں اسٹیٹ بینک گراؤنڈ پر حیدری کے مقابل

4پولز میں تقسیم،مقابلے چارمئی تک جاری رہیں گے، عمر ایسوسی ایٹس افتتاحی مقابلے میں اسٹیٹ بینک گراؤنڈ پر حیدری کے مقابل۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
پیٹرنز ٹرافی گریڈ 2 کا آغاز آج سے ہوگا جب کہ قومی ایونٹ میں مجموعی طور پر 16ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

پیٹرنز ٹرافی گریڈ 2 کا آغاز آج سے ہوگا اور 4 مئی تک جاری رہنے والے قومی ایونٹ میں مجموعی طور پر 16ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی جن کو 4 پولزمیں تقسیم کیا گیا ہے۔ پول 'اے' میں سی اے اے، حیدری ٹریڈرز، نیوی اورعمرایسوسی ایٹس شامل ہیں۔ اس پول کے تمام میچزکراچی میں این بی پی کمپلیکس، ایس بی پی گراؤنڈ اوریوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جائیں گے۔

پول 'بی' میں کینڈی لینڈ،کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی، غنی گلاس اور پورٹ قاسم اتھارٹی شامل ہیں۔اس گروپ کے مقابلے اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد اور رانا نوید اکیڈمی شیخوپورہ میں ہوں گے۔گروپ 'سی' میں آرمی ، پاکستان ایئرفورس، پی آئی اے اور اسٹیٹ بینک کو رکھا گیا ہے، اس گروپ کے میچز آرمی کرکٹ گراؤنڈ اور ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ میں ہوں گے، گروپ 'ڈی' میں کے الیکٹرک،کے پی ٹی، ریلویز اورصابر پولٹری کی ٹیمیں شامل ہیں، اس گروپ کے میچز لاہور میں ایل سی سی اے گراؤنڈ اور ریلویزاسٹیڈیم میں شیڈول ہیں، ابتدائی روزپول 'اے' میں عمر ایسوسی ایٹس کا مقابلہ حیدری ٹریڈرز کے ساتھ اسٹیٹ بینک کراچی میں ہوگا جبکہ دوسرے مقابلے میں نیوی کی ٹیم سی اے اے کیخلاف یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں میدان سنبھالے گی۔

پول 'بی' میں پورٹ قاسم کا مقابلہ سی ایل کے ساتھ رانا نوید اکیڈمی شیخوپورہ جبکہ سی ڈی اے کا میچ غنی گلاس کے ساتھ اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں ہوگا۔


پول 'سی' میں آرمی کی ٹیم اسٹیٹ بینک کیخلاف آرمی کرکٹ گراؤنڈ راولپنڈی میں ایکشن میں دکھائی دیگی جبکہ پی ا ے ایف کا ٹاکرا پی آئی اے کے ساتھ ڈائمنڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں ہوگا۔

پول 'ڈی' میں ریلویزکا میچ کے پی ٹی کے ساتھ ریلویز اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول ہے، کے الیکٹرک کا مقابلہ صابر پولٹری کے ساتھ ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں رکھا گیا ہے۔

قومی ایونٹ کے سیمی فائنل مقابلے 27 سے29 اپریل تک ڈائمنڈ گراؤنڈ اسلام آباد اور پنڈی اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل یکم تا 4 مئی تک پنڈی اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائیگا۔

 
Load Next Story