دورہ جنوبی افریقہ کیلیے بسمہٰ معروف کپتان کی ذمہ داری ادا کریں گی
15 رکنی قومی اسکواڈ کے ساتھ 4ریزرو کا بھی انتخاب، 29 اپریل کو روانگی
ISLAMABAD:
دورہ جنوبی افریقہ کیلیے 15 رکنی قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا جب کہ بسمہٰ معروف کپتان کی ذمہ داری ادا کریں گی۔
گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ویمن سلیکشن کمیٹی کی چیئرپرسن عروج ممتاز نے ہیڈکوچ مارک کولزاورکپتان بسمہٰ معروف سے مشاورت اوربورڈکی منظوری کے بعد اسکواڈ کا اعلان کیا،آئی سی سی ویمنزچیمپئن شپ میں شامل دورے کیلیے انتخاب9 اپریل سے جاری تربیتی کیمپ میں طلب کردہ 24 ممکنہ کرکٹرز میں سے کیا گیا۔
ون ڈے اسکواڈ میں ناہیدہ خان، جویریہ رؤف، سدرہ امین، عمیمہ سہیل، ندا ڈار، عالیہ ریاض،کائنات امتیاز، سدرہ نواز، ثنا میر، نشرح سندھو، ڈیانا بیگ، ایمن انور اور رامین شمیم شامل ہیں، ٹوئنٹی20 سیریزکے لیے ٹیم میں محض ایک تبدیلی کی گئی ہے، ناہیدہ خان کی جگہ ارم جاوید سنبھالیں گی، چار ریزرو کھلاڑیوں میں منیبہ علی، صبا نذیر، فریحہ محمود اور فاطمہ ثنا موجود ہیں۔
ٹیم جنوبی افریقہ کیخلاف 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز 6،9 اور 12 مئی کو کھیلنے کے بعد30 تاریخ تک 5 میچزپرمشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریزمیں بھی شرکت کرے گی،اس کا مقصد اگلے برس21 فروری سے 8 مارچ تک شیڈول آئی سی سی ویمنزٹی ٹوئنٹی کپ2020 کی تیاری ہے، قومی ویمن ٹیم 29 اپریل کوجنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ روانہ ہوگی۔