لاہور میں بارش کے باعث چھت گرنے سے بچی جاں بحق 5 افراد زخمی

2 دن قبل ہی شاہد کو مکان خالی کرنے کا کہا تھا لیکن وہ مکان تبدیل نہ کرسکا اور یہ افسوس ناک واقعہ پیش آ گیا، مالک مکان


ویب ڈیسک August 17, 2013
2 دن قبل ہی شاہد کو مکان خالی کرنے کا کہا تھا لیکن وہ مکان تبدیل نہ کرسکا اور یہ افسوس ناک واقعہ پیش آ گیا، مالک مکان فوٹو:فائل

نشتر کالونی کے علاقے ميں بارش کے باعث خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور ان کی 3 بیٹیاں زخمی جبکہ 5 سالہ بیٹی جاں بحق ہوگئی۔

لاہور کے علاقے چوہدری چوک میں محمد شاہد نامی شخص اپنی بیوی کوثر اور4 کمسن بیٹیوں 13 سالہ نشا، 10 سالہ رمشا، 5 سالہ سمرن اور ایک سالہ مافیہ کے ساتھ کرائے کے مکان میں رہائش پزیر تھا تاہم تیز بارش کے باعث ان کے خستہ مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں تمام افراد شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ریسکیو اہلکاروں کی مدد سے جنرل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 5 سالہ سمرن نے دم توڑ دیا۔

مالک مکان ہدایت اللہ کا کہنا ہے کہ اس نے 2 دن قبل ہی شاہد کو مکان خالی کرنے کا کہا تھا لیکن وہ مکان تبدیل نہ کرسکا اور یہ افسوس ناک واقعہ پیش آ گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں