سونے کے نرخ 71000 روپے فی تولہ پر مستحکم

فی 10گرام سونے کی قیمت 60872روپے پر مستحکم رہی۔


Business Reporter April 14, 2019
فی 10گرام سونے کی قیمت 60872روپے پر مستحکم رہی۔ فوٹو : فائل

فی تولہ سونے کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے 71000روپے پر مستحکم ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت2ڈالر کی کمی سے 1291ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجودمقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کوفی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمتیں بغیرکسی تبدیلی کے مستحکم رہیں جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے 71000روپے اورفی 10گرام سونے کی قیمت 60872روپے پر مستحکم رہی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے 900روپے اور فی 10گرام چاندی کی قیمت 771روپے60پیسے پرمستحکم رہی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں