خیبر پختونخوا حکومت کا سرکاری اسپتالوں کی ایمرجنسی میں مریضوں کے مفت علاج کا اعلان

ایمرجنسی کے مریضوں کو مفت علاج اور ادویات کے علاوہ مختلف تشخیصی ٹیسٹوں کی بھی مفت سہولت فراہم ہوگی


ویب ڈیسک August 17, 2013
عوام کو فری علاج کی سہولت فراہم کرنے کے منصوبے کے لئے صوبائی حکومت نے ایک ارب روپے کا فنڈ مختص کیا ہے۔ فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری اسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈ میں مریضوں کے لیے مفت علاج کا اعلان کیا ہے۔


دہشت گردی کے واقعات میں صوبہ خیبر پختونخوا سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے لہٰذا اب صوبائی حکومت نے صوبے بھر کے تمام سرکاری اسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈ میں لائے جانے والے مریضوں کے لئے مفت علاج کا اعلان کیا ہے جہاں دہشت گردی کے واقعات سمیت قدرتی آفات وحادثات سے متاثرہ مریضوں کا علاج مفت کیا جائے گا۔


عوام کو فری علاج کی سہولت فراہم کرنے کے منصوبے کے لئے صوبائی حکومت نے ایک ارب روپے کا فنڈ مختص کیا ہے، ایمرجنسی کے مریضوں کو مفت علاج اور ادویات کے علاوہ مختلف تشخیصی ٹیسٹوں کی بھی مفت سہولت فراہم ہوگی، اس کے علاوہ مریضوں کے لیبارٹری ٹیسٹ بھی انتہائی کم قیمت پر کئے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں