22 اگست کو خیبر پختونخوا میں گولڈ اسمتھ کا ایجنڈا ختم کردیں گے مولانا فضل الرحمان
صوبہ خیبر پختونخوان کی نااہل حکومت جلد ختم ہو کر زمین بوس ہوجائے گی، مولانا فضل الرحمان
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 22 اگست کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں خیبر پختونخوا میں گولڈ اسمتھ کا ایجنڈا ہمیشہ کے لئے ختم کردیں گے۔
مولانا فضل الرحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان جیل پر حملے کا واقعہ الزام تراشیوں سے چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن اب صوبہ خیبر پختونخوا کی نااہل حکومت جلد ختم ہو کر زمین بوس ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا انہیں یہودی ایجنٹ کہنا ان کے لئے گالی کے مترادف ہے لیکن وہ ان کی گالی کا جواب گالی سے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 22 اگست کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں خیبر پختونخوا میں گولڈ اسمتھ کا ایجنڈا ہمیشہ کے لئے ختم کردیں گے اور گالی دینے والے خود ساختہ رہنما اور پارٹی کو پنپنے نہیں دیں گے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے لکی مروت میں عوامی جلسے سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے ہوتے ہوئے کسی یہودی ایجنٹ کی ضرورت نہیں ہے۔