وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے گھر کے قریب بم ناکارہ بنادیا گیا

200 گرام وزنی دیسی ساختہ بم ہاٹ پاٹ میں رکھا گیا تھا۔


ویب ڈیسک August 17, 2013
بم بنانے میں بال بیئرنگز کا بھی استعمال کیا گیا تھا، بم ڈسپوزل اسکواڈ فوٹو : فائل

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے گھر کے قریب سے بم ناکارہ بنادیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 200 گرام وزنی دیسی ساختہ بم پشاور کے علاقے حیات آباد میں پرویز خٹک کے ذاتی گھر کے قریب سروس روڈ پر ہاٹ پاٹ میں رکھا گیا تھا تاہم سیکیورٹی اداروں سے اطلاع ملنے پر بروقت علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بم کو ناکارہ بنادیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق بم بنانے میں بال بیئرنگز کا بھی استعمال کیا گیا تھا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ بم کا بنیادی مقصد علاقے میں خوف وہراس پھیلانا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔