چیف جسٹس نے اسلام آباد واقعہ کیخلاف درج درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی

کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ 19 جولائی کو کرے گا۔


ویب ڈیسک August 17, 2013
جمعرات کو جدید اسلحے سے لیس سکندر نامی شخص نے 5 گھنٹوں تک جناح ایوینیو کو بلاک کیے رکھا تھا۔ فوٹو: فائل

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے اسلام آباد واقعہ کے خلاف درج درخواست کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے اس پر اپنی سربراہی میں 3 رکنی بینچ قائم کر دیا ہے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈووکیٹ طارق اسد کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزم سکندر نے ساڑھے 5 گھنٹےاسلام آباد کو یرغمال بنائے رکھااورمیڈیا نے تمام واقعہ براہ راست دکھا کر سنسنی پھیلائی، واقعے کی طوالت کے ذمہ دار کا تعین کرنے کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔ درخواست میں چیف کمشنر اسلام آباد اور متعلقہ حکام کو فریق بنایا گیاہے۔ چیف جسٹس نے درخواست کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے اپنی سربراہی میں 3 رکنی بینچ تشکیل دے دیا ہے جو کہ کیس کی سماعت 19 اگست کو کرے گا۔

واضح رہے کہ جمعرات کی شام کو جدید اسلحہ سے لیس محمد سکندر نامی ایک شخص نے اپنی بیوی اور 2 بچوں کے ہمراہ جناح ایونیو کی سڑک کو 5 گھنٹوں تک بلاک کر رکھا تھا تاہم پیپلز پارٹی کے رہنما زمرد خان نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکندر کو دبوچنے کی کوشش کی جس کے بعد پولیس اور رینجرز نے فائرنگ کرکے اسے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں