ریلوے ٹریک کی حفاظت اللہ کررہا ہے شیخ رشید

عمران خان کی قیادت میں ملک کے مسائل حل کریں گے، شیخ رشید


ویب ڈیسک April 14, 2019
ابھی تک کراچی سرکلر ریلوے کا ڈیزائن نہیں بنا ، شیخ رشید فوٹو: فائل

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹریک کی حفاظت اللہ کررہا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مرجاؤں گا لیکن جھوٹ نہیں بولوں گا، 9 سال سے جھوٹ بولنا چھوڑ دیا ہے، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملکی مسائل کو حل کریں گے۔ پاکستان ریلوے کا خسارہ بہت زیادہ ہے۔ ریلوے کے ملازمین کی تعداد ایک لاکھ ہے جب کہ ڈیڑھ لاکھ افراد کو پنشن دے رہے ہیں۔ اسی طرح ایم ایل ون میں بھی ڈیڑھ لاکھ افراد کو نوکریاں ملیں گی۔ وزیراعظم عمران خان 27اپریل2019 کو اس سلسلے میں معاہدے پر دستخط کریں گے جس کے نتیجے میں کراچی سے پشاور کے لیے ایک نیا ڈبل ٹریک بچھایا جائے گا جس پر ٹرین کی کم سے کم رفتار 160کلومیٹر ہو گی۔ یہ منصوبہ اگلے 5سال میں مکمل ہوگا۔ ایم ایل ون منصوبہ پاکستان کی تاریخ بدل دے گا، ہم چاہتے ہیں کہ ایم ایل ٹو پر بھی کام شروع ہو جائے۔

کراچی سرکلر ریلوے کے منصوبے کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ ابھی تک کراچی سرکلر ریلوے کا ڈیزائن نہیں بنا اور نا ہی ڈیزائن بناہے، جیسے ہی سندھ حکومت معاہدے پر دستخط کرے گی اور ڈیزائن ، فزیبیلیٹی کی منظوری دی جائے گی پاکستان ریلویز فوری طور پر تجاوزات کا خاتمہ کردے گی اور سندھ حکومت کو اس کا انتظام حوالے کردے گی۔ کئی کمرشل تجاوزات کا پہلے سے ہی خاتمہ کیا جاچکاہے اور اب سندھ حکومت کو اس ضمن میں کام کرنا ہوگا۔ اگر ہماری مدت اقتدار میں کے سی آر مکمل نہیں ہوتا تو پھر وہ کبھی بھی مکمل نہیں ہوپائے گا۔ یہ واقعی ایک اہم منصوبہ ہے جو اب سی پیک اور گوادر پورٹ کا حصہ بھی بن گیا ہے۔

بھارتی جارحیت کے حوالے سے وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ریلوے ٹریک کی حفاظت اللہ کررہا ہے، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو انتخابات میں ہیر پھیر نظر آئی تو وہ پاکستان میں دہشت گردی کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |