واجبات کی ادائیگی کی یقین دہانی پر کے ای ایس سی نے اضافی لوڈشیڈنگ کا فیصلہ موخر کر دیا

وزارت خزانہ نے کے ای ایس سی کو جلد 3.1 بلین روپے کے واجبات کی ادائیگی کی یقین دہانی کرادی۔


ویب ڈیسک August 17, 2013
کے ای ایس سی نے کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا کر 13 گھنٹے کرنے کی دھمکی دی تھی ۔فوٹو: فائل

کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی (کے ای ایس سی) نے وزارت خزانہ کی جانب سے واجبات کی ادائیگی کی یقین دہانی کے بعد کراچی میں اضافی لوڈ شیڈنگ کا فیصلہ موخر کر دیا ہے۔


گورنر ہاؤس سے جاری ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزارت خزانہ کے ای ایس سی کو جلد 3.1 بلین روپے کے واجبات کی ادائیگی کر دیگا، واجبات کی ادائیگی کی یقین دہانی پر کے ای ایس سی نے کراچی شہر میں اضافی لوڈ شیڈنگ کااپنا فیصلہ مؤخر کردیا ہے۔


واضح رہے کہ کےای ایس سی نے واجبات کی عدم ادائیگی پر آج سے شہر میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا کر 13 گھنٹے کرنے کی دھمکی دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں