عمراکمل ان فٹ ہو کر دورہ زمبابوے سے باہرہوگئے

کیربیئن لیگ کے مصروف ترین شیڈول اور مسلسل نائٹ میچوں نے بیٹسمین اور وکٹ کیپر عمر اکمل کو ان فٹ کر دیا ہے۔


ویب ڈیسک August 17, 2013
پی سی بی نے عمر اکمل فوری طور پر وطن واپس بلا لیا۔ فوٹو: فائل

کیربین لیگ کے دوران فٹنس مسائل کا شکار ہونے والے عمر اکمل کو دورہ زمبابوے کے لیے ٹیم سے ڈراپ کرکے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میچوں کے لئے سرفراز احمد ٹیم میں شامل کرلیاگیا۔

کیربیئن لیگ کے مصروف ترین شیڈول اور مسلسل نائٹ میچوں نے بیٹسمین اور وکٹ کیپر عمر اکمل کو ان فٹ کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عمر اکمل کو ایک رات اسپتال میں بھی رکھا گیا ہے ، بیٹسمین کا زمبابوے سے پہلے دورہ امریکہ بھی شیڈول تھا لیکن پی سی بی نے انہیں فوری پاکستان پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

توقع ہے کہ وہ اتوار کو وطن واپس پہنچ جائیں گے اور یہاں طبی معائنے اور فٹنس ٹیسٹ کے بعد انہیں ٹیم کا ساتھ دینے کے لئے بھیجنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ قومی ٹیم پہلا ٹی ٹوئنٹی 23 اگست کو کھیلے گی ۔ دوسری جانب پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی نے سرفراز احمد کو ٹی 20 اور ون ڈے میچوں کے لیے زمبابوے بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹیسٹ ٹیم کے لئے پہلے ہی عدنان اکمل کا انتخاب کیا جا چکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں