لاہور میں گھر سے ماں اوربیٹی کی مسخ شدہ لاشیں برآمد
دونوں لاشیں 5 سے 6 روز پرانی ہونے ہیں، پولیس
لٹن روڈ میں واقع گھر سے ماں اوربیٹی کی مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوئیں ہیں۔
لاہورمیں لٹن روڈ کے علاقے جیل روڈ کے رہائشیوں نے پولیس کو اطلاع دی کہ ان کے محلے میں واقع ایک گھر سے شدید تعفن اٹھ رہا ہے جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر گھر کا دروازہ توڑ کر دیکھا تو گھر کی بالائی منزل کے بیڈ روم میں ماں بیٹی کی 2 مسخ شدہ لاشیں پڑی ہوئی تھیں، جن کی شناخت 40 سالہ عائشہ اور6 سالہ آمنہ کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیں جب کہ فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تمام شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی۔
پولیس کے مطابق لاشیں 5 سے 6 روز پرانی ہونے کی وجہ سے مسخ ہو چکی ہیں ان کہ وجہ موت پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد معلوم ہوگی۔
مقتولین کے ورثا کا کہنا ہے کہ ماں بیٹی کو نامعلوم افراد نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا ہے، وقوعہ کی اطلاع پر جائے وقوعہ پر پولیس اور محلے داروں کی کثیر تعداد موجود تھی ، پولیس نے ابتدائی بیانات ریکارڈ کیے اور تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں قتل کے بارے میں معلوم ہوگا کہ آیا قتل کس طرح کیا گیا ہے جبکہ تفتیش میں تمام حقائق سامنے آجائیں گے۔