زیادہ خوبصورتی کی وجہ سے منتخب ایرانی خاتون امیدوار نااہل قرار

ایرانی شہر قزوین میں مقیم 27 سالہ نینا سیاھکالی نے بلدیاتی انتخابات میں 10 ہزار سے زیادہ ووٹ حاصل کئے تھے۔

ایرانی شہر قزوین میں مقیم 27 سالہ نینا سیاھکالی نے سٹی کونسل کے بلدیاتی انتخابات میں 10 ہزار سے زیادہ ووٹ حاصل کئے تھے۔

لاہور:
کبھی کبھی خوبی ہی انسان کی خامی بن جاتی ہے اور ایسا ہی کچہ ایران میں بھی ہوا ہے جہاں حسن و دلکشی کی وجہ سے 27 سالہ منتخب خاتون امیدوار کو نااہل قرار دے دیا گیا۔


ایرانی شہر قزوین میں مقیم 27 سالہ نینا سیاھکالی نے سٹی کونسل کے بلدیاتی انتخابات میں 10 ہزار سے زیادہ ووٹ حاصل کئے لیکن محض ان کے خوبصورت ہونے کی وجہ سے ان کا انتخاب کالعدم قرار دےدیا گیا اور انہیں اپنی نشست کا حلف اٹھانے کے لیے یہ کہہ کر روک دیا گیا کہ وہ بہت زیادہ خوبصورت اور حسین ہیں۔

شہری کونسل کے انتخاب کے لیے 163 امیدواروں میں ان کا نمبر 14 تھا۔ نینا آرکیٹیکچر انجینئرنگ میں گریجویٹ کی طالبہ ہیں۔
Load Next Story